سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ سری لنکا، باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

0
46

سربراہ پاک فضائیہ کی سری لنکن فضائیہ کے ہیڈ کواٹرز آمد کے بعد سری لنکن فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ائیر چیف نے کہا کہ کمانڈر سری لنکن فضائیہ کی پاکستان میں تربیت پاک فضائیہ کے لئے قابل فخر بات ہے،

ائیرچیف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح  افواج بالخصوص فضائی افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں، کمانڈر سری لنکن فضائیہ کا باہمی پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا سربراہ پاک فضائیہ کی سری لنکن فضائیہ کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ پریڈ اور کلر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی ، ائیر چیف نے سری لنکن فضائیہ کو اپنی قوم کی 70 سالہ خدمات پر مبارکباد دی،سری لنکا کے صدر نے ائیر چیف کو کتاب پیش کی

Leave a reply