روس یوکرین تنازع، ائیر فرانس نے بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یوکرین کی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔
باغی ٹی وی : ایئر فرانس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیرس اور کیف کے درمیان کل ہونے والی متوقع پروازوں کو دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر منسوخ کردیا گیا ہے مذکورہ فیصلہ خطے کی علاقائی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر ثانی کی جائے گی۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اتوار کو متوقع پروازوں کی منسوخی تاحال زیرِ بحث نہیں ہے واضح رہے کہ ایئر فرانس ہفتے میں 2 دن منگل اور اتوار کو پیرس سے کیف پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
روس نے علیحدگی پسندوں کے قبضے میں موجود علاقوں کو تسلیم کرلیا،ڈوناسٹک میں جشن کا سماں
ایئر فرانس سے پہلے، جرمن کیریئر Lufthansa نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ پیر سے مہینے کے آخر تک کیف اور اوڈیسا کے لیے پروازیں معطل کر رہے ہیں جبکہ ایئر انڈیا نے بھی اعلان کیا کہ وہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے اگلے ہفتے کیف سے تین پروازیں چلائیں گے، جس میں اضافی پروازوں کا منصوبہ بھی شامل ہے-
روس یو کرین تنازع: پوٹن کے خطاب کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ
یاد رہے کہ یوکرین کی غیر معمولی صورتحال پر فرانس نے 19 فروری کو اپنے شہریوں کو نکلنے کی ہدایت کی تھی جبکہ سیاحت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے اس سے قبل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزیف بوریل نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کا پیکج تیار کرلیا گیا ہے اور اب صرف روس کا یوکرین پر پہلے حملے کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر پوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں انہوں ںے روس کی پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ جلد از جلد اس کی توثیق کرے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ روس کے عوام ان کے اقدام کی حمایت کریں گے۔