شدید سردی،دھند کی وجہ سے فضائی سروس متاثر:بین الاقوامی پروازیں تاخیرکاشکار

pcaa

کراچی:ملک بھر میں دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے مزید پروازیں تاخیر اور منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری ہے جہاں بین الاقوامی پروازوں کو اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ لاہور میں خراب موسم کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لاہور، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پرشید دندھ ہے اور دھندلےموسم کی وجہ سے حد نگاہ 7000 تک رہ گئی ہے

سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایس وی 734 جدہ-لاہورصبح 10:00 بجے شیڈول لیکن روانگی دن 03:20 بجے متوقع۔

ایس وی 735 لاہور-جدہ صبح 11:40 بجے شیڈول لیکن شام 05:10 روانگی متوقع۔

وی ایس 365 لاہور-لندن دوپہر 01:50 بجے شیڈول لیکن روانگی کل صبح 02:00 بجے متوقع ہے

پی اے 412 لاہور-شارجہ منسوخ ہوچکی ہے اور ایسے ہی پی اے 406 کراچی-لاہوربھی منسوخ کردی گئی ہے

پی اے 405 لاہور-کراچی بھی منسوخ

سندھ فوڈ اتھارٹی کی فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرینڈ کیماڑی میں کارروائی

ملتان ائرپورٹ پردھندلا اور حد نگاہ 4000 میٹر،جبکہ فیصل آباد ائرپورٹ پر حد نگاہ 5000 میٹر تک رہ گئی ہے ، سول ایوی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہےکہ براہ کرم ہوائی اڈے روانگی سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابط کریں۔

بارش اور برفباری کےبعد وادی کوئٹہ، قلات اور زیارت سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر گیا ہے۔

صوبے میں یخ بستہ موسم کی وجہ سے گھروں اور دفاتر میں ٹینکیوں اور نلکوں کا پانی بھی جم گیا ہے، گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں ، گلیوں اور گھروں کی پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔

110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش

محکمہ موسمیات کے مطابق اب کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے جبکہ موسم انتہائی سرد ہے، دوسری جانب کوئٹہ شہرمیں گیس پریشر کم اور کئی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے، قلات اور زیارت میں بھی گیس پریشر غائب ہو گیا جس کے باعث خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت اس سے بھی کم محسوس کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.