گورنرپنجاب نےچوہدری پرویزالٰہی اورحمزہ شہبازکو3دن کی مہلت دے دی

0
101

لاہور:گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے نگراں وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف اور پرویز الٰہی کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں گورنرپنجاب نے دونوں رہنماوں سے تین دن کے اندرنگران وزیراعلیٰ کےلیے کوئی مشترکہ نام مانگ لیے ہیں‌

تمام تر تحفظات کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے:ایم کیو ایم

چوہدری پرویز الہی نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک بطور قائم مقام وزیراعلی کام کرتے رہیں گے جبکہ وہ نگراں حکومت کے قیام کیلیے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے مشاورت بھی کریں گے۔

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”593440″ /]

دونوں رہنماوں کو آئندہ 3 روز میں باہمی مشاورت کے بعد نگراں وزیراعلی کا تقرر کرنا ہے اور اگر دونوں کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا تو معاملہ 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔

مسلم لیگ ن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن بینچوں کے 3، 3 اراکین شامل ہوں گے، پارلیمانی کمیٹی 3 روز میں اتفاق رائے سے نگراں وزیراعلی کا تقرر کر سکتی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کا عدم اتفاق کی صورت میں نگراں وزیراعلی کا تقرر الیکشن کمیشن کرے گا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرینڈ کیماڑی میں کارروائی

اس سے قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا تھا کہ اسمبلی عوام کا منتخب ادارہ ہے جس کو وقت سے پہلے تحلیل کرنا جمہوریت پسند انسان کے لیے مشکل ہے۔لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا تھا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے سمری موصول ہوئی ہے جس پر دو دنوں میں فیصلہ کرنا ہے اور منظور کرتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

پاکستان اب بھی ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے۔ عالمی اقصادی فورم

گورنر نے کہا تھا کہ مجھے یہ بھی دیکھنا ہے کہ الیکشن کے لیے کون سی تاریخ دی جائے کیونکہ 90 روز میں انتخابات کرانے ہوں گے جس میں رمضان بھی ہوگا اور اگر اس سے پہلے انتخابات ہوں تو وقت بہت کم ہوگا اس لیے تمام چیزوں کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کو کہنا ہے کہ وہ پہلے آپس میں مل کر فیصلہ کریں اور اگر نہ کر سکیں تو پھر اگلے مراحل ہوں گے اور نگراں حکومت کا بھی نوٹی فکیشن جاری کرنا ہے۔

Leave a reply