ایئر سیال کی پرواز کے ٹائر میں تکنیکی خرابی،پرواز تاخیر کا شکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والی ایئر سیال کی پرواز کے ٹائر میں تکنیکی خرابی سامنے آئی ہے

ایئر سیال کی پروازمیں 4 گھنٹے کی تاخیر ،مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ،فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ طیارے کے ٹائر کو ٹھیک کیا جا رہا ہے، پرواز 3 بجے کے قریب کراچی روانہ ہوگی،پرواز لیٹ ہونے پر مسافروں نے احتجاج کیا ہے

یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات پیش آ چکے جس میں کسی نہ کسی خرابی کی وجہ سے ایئر سیال کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور مسافروں کو احتجاج کرنا پڑا، ماہ اگست میں بھی نجی ائیرلائن ائیرسیال کی کراچی تا اسلام آباد پرواز میں طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا تھا طیارہ ٹیک آف کے بغیر ہی دو مرتبہ فنی خرابی کا شکار ہوکر رن وے سے واپس آ گیا تھا

ماہ اگست میں ہیایئرسیال کی کراچی سے لاہور اورکراچی سے پشاور کے لیے اڑنے والی پروازیں اچانک کینسل کردی گئی تھیں، یہ دونوں پروازیں بعض ناگزیروجوہات کی بنا پرکینسل کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،

گزشتہ برس 9 دسمبر وزیراعظم عمران خان نے ایئر سیال کا سیالکوٹ میں افتتاح کیا تھا، وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر غلام سرور خان ، حماد اظہر،عثمان ڈار بھی موجود تھے کہا جا رہا تھا کہ ائیرسیال کی لانچنگ سے علاقائی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے،ایکسپورٹ انڈسٹری اور فضائی سفر میں مزید سہولت ملے گی،تا ہم ایک سال کے عرصے میں ہی ایئر سیال بحران کا شکار ہونے لگی ہے،

ایئر سیال آغاز کے پہلے سال ہی بحران کی جانب گامزن

ایئرسیال کے بارے سچ اور جھوٹ کیا ہے ، اصل حقیقت جانیے مبشر لقمان کے ساتھ

قبل ازیں گزشتہ برس ایئر سیال کے افتتاح کے بعد ایئر سیال کے مالک فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ایئر سیال دنیا سے جانے والے افراد کی میتوں کی منتقلی اور لواحقین کو فری سروس دے گی، اسکے علاوہ بھی ہم بہت کچھ کریں‌ گے اور یہ سب اللہ کی رضا کے لئے کریں گے ، کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیں گے،جہاں جہاں ہماری فلائٹس جائیں گی ، نیشنل ہو یا انٹرنیشنل،کہیں سے بھی میتوں کی منتقلی کے لئے کوئی چارجز نہیں لئے جائیں گے.

 

Shares: