بوئنگ کے بعد ایئر بس بھی بحران کا شکار،ملازمین کو نکالنے پر غور

airbus

ایوی ایشن سیکٹر میں بحران،ایئر بس نے بھی ملازمین کو فارغ کرنے کا پروگرام بنا لیا

ایوی ایشن سیکٹر کی بڑی کمپنی ایئر بس اپنے 2500 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر نے جا رہی ہے، ایئر بس کے حریف بوئنگ پہلے ہی اپنے ملازمین کو نکال چکی ہے، ایئر بس نے دفاع اور خلائی ڈویژن کے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان ڈویژنوں میں ایئر بس کے 35 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں، ایئر بس کے مطابق اخراجات بڑھ گئے جس کی وجہ سے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے

ایئر بس ایک معروف یورپی طیارہ ساز کمپنی ہے، خبررساں ادارے اے ایف پی اور بلومبرگ کے مطابق ایئر بس کے ملازمین کو نکالنے کے فیصلے کا سب سے زیادہ اثر خلائی ڈویژن پر ہو گا،اس میں لڑاکا طیارے اور سائبر سیکیورٹی آپریشنز بھی شامل ہیں،ایئربس خلائی شعبے میں اپنے پروگراموں پر تقریباً 980 ملین ڈالر خرچ کر رہا ہے،اب کمپنی کو ان پروگراموں کو آگے لے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے،ایسے میں تنظیم نو سمیت تمام متبادل پر غور کیا جا رہا ہے، ایئر بس نے ملازمین کو نکالنے کے حوالہ سے ملازمین کی یونین سے بھی بات چیت کی ہے اور مشاورت چل رہی ہے،

قبل ازیں بوئنگ نے بھی اپنی افرادی قوت میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا،بوئنگ سے تقریبا17 ہزار ملازمین اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے بھی کمپنی کو بھاری نقصان ہوا تھا، بوئنگ کمپنی کو پہلے ہی اپنے طیاروں کے معیار سے متعلق سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

امریکن ایئر لائنز پھر بحران کا شکار،ملازمین نوکریوں سے فارغ

کوکین سمگل کرنے کا جرم،امریکن ایئر لائن کے سابق مکینک کو سزا

جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

 ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے

Comments are closed.