ایئر پورٹ پر پولیس کا نوجوان پر تشدد،شہریوں کا پولیس کے خلاف احتجاج

0
153
police

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے پاکستانی نوجوان پر بہیمانہ تشدد کے خلاف شہریوں نے راچڈیل پولیس سٹیشن کے سامنے احتجاج کیا ہے

پولیس کی جانب سے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار زمین پر گرے نوجوان کو لات مار رہا ہے تو وہیں مکے بھی برسا رہا ہے، پولیس اچانک قریب بینچ پر بیٹھے شخص پر بھی چڑھ دوڑی اور اس پر بھی تشدد کیا،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین پر موجود شخص کے پاس ایک خاتون بھی بیٹھی تھی جو کہ غالباً اس شخص کی ماں بتائی جا رہی ہیں، تشدد کرنے والے دیگر پولیس افسر وہاں موجود لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا کہتے رہے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو ایئرپورٹ پر لڑائی کی اطلاع پر طلب کیا گیا تھا، واقعہ کا علم ہے، تحقیقات شروع کردی ہے،اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل وسیم چوہدری نے کہا ہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ واقع میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔فوٹیج سامنے آنے کے بعد وہ "بے حد تشویش اور پریشانی کے احساس کو سمجھتے ہیں جو لوگ محسوس کرتے ہیں”.

مانچسٹر ایئر پورٹ پر نوجوان کو تشدد بنانے والا پولیس اہلکار معطل
بدھ کی رات روچڈیل پولیس اسٹیشن کے باہر ایک اندازے کے مطابق 200 لوگ جمع ہوئے اور احتجاج کیا، اس دوران شرکا پولیس کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے، احتجاج کے دوران شہریوں نے تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا.آج صبح ایک افسر کو معطل کیے جانے کے بعد جی ایم پی نے ایک بیان میں کہا: "منگل کی شام مانچسٹر ہوائی اڈے پر ہونے والے ایک واقعے کے سلسلے میں دستیاب مزید معلومات کے مکمل جائزے کے بعد، گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک پولیس افسر کو تمام فرائض سے معطل کر دیا ہے۔ گزشتہ رات جس شخص پر تشدد ہوا اسکے اہل خانہ سے بات کی ہے اور آج ان سے ذاتی طور پر ملوں گا.

اس ضمن میں ہوم آفس منسٹر ڈیانا جونسن کا کہنا ہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر دل خراش واقعے پر عوام کی تشویش کو سمجھ سکتی ہوں، مانچسٹر پولیس سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے تو وہیں میئر مانچسٹر نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ واقعے پر عوام میں تشویش ہے، مانچسٹر پولیس کے ڈپٹی چیف کانسٹیبل کو عوام کی تشویش سے آگاہ کردیا ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیےانڈیپینڈنٹ آفس آف پولیس کنڈکٹ سے رجوع کیا ہے۔

بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

 بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

Leave a reply