ایئر پورٹ سے سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ایئر پورٹ سے سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف،سابق وزیراعظم ، پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

یوسف رضا گیلانی اٹلی میں کانفرنس میں شرکت کے لیے جارہے تھے،یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روکا گیا، اسٹاف کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا یوسف رضا گیلانی نے کا نام ای سی ایل میں ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع کاکہنا ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور بیٹی کو بھی باہر جانے سے روکا گیا،

پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین اجلاس میں وفد کی سربراہی کیلئے روم جارہے تھے،یوسف رضا گیلانی کے ساتھ 5 اراکین قومی اسمبلی اور 5سینیٹرز بھی اٹلی جارہے تھے،یوسف رضا گیلانی ای سی ایل میں نام ہونے کی تصدیق کے بعد ائیرپورٹ نہیں گئے، سزا یافتہ مجرموں کو باہر جانے دیا جاتا ہے مگر پیپلزپارٹی رہنماؤں پر قدغنیں ہیں، ای سی ایل سے نام ہٹا کر پیشیاں بھگتنے والوں کو بھی ملک سے باہر جانے دیا گیا،یوسف رضا گیلانی ملک کی نمائندگی کیلئے جانا چاہتے تھے مگر انہیں روک دیا گیا،ملک میں ایک نہیں دو نظام ہیں،جیالوں کے لیے بھی الگ قانون ہے ،

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بھی ایک بار لاہور ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے سے روکا گیا تھا،شہباز شریف دوحہ جا رہے تھے ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے امیگریشن اہلکار نے انہیں روکا حکام نے شہباز شریف سے کہا تھا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں عطا تارڑ نے ایئرپورٹ حکام کو معاملے سے آگاہ کیا، عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکمنامہ پڑھ کر بھی سنایا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکام سے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی ہے جس پر انہیں بتایا گیا کہ امیگریشن سسٹم پر کلیئرنس اپ ڈیٹ ہونے تک آپ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ شہباز شریف نے ایئرپورٹ حکام کو عدالت کے احکامات بھی دکھائےآف لوڈ فارم کی تحریر کے مطابق شہبازشریف کے حوالے سے سسٹم ابھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا ہے سسٹم میں کلیئرنس جاری نہیں ہوئی

گزشتہ برس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے روک دیا گیا تھا،عبداللہ خاقان عباسی کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے آف لوڈ کیا،عبداللہ خاقان عباسی پرواز ای کے 613 سے دبئی جارہے تھے، دوران امیگریشن ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کا نام سٹوپ لسٹ میں پایا گیا

شہباز شریف کو باہر جانے دیا تو "مک مکا” کا الزام لگ جائے گا،وفاقی وزیر

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

Comments are closed.