ایک بارمیں اورائیر ہوسٹس جہاز میں اکیلے تھے، ائیر ہوسٹس بھی حُور ہی لگ رہی تھی،عدالت میں ایسا کس نے کہہ دیا؟

0
41

ایک بارمیں اور ائیر ہوسٹس جہاز میں اکیلے تھے، ائیر ہوسٹس بھی حُور ہی لگ رہی تھی،عدالت میں ایسا کس نے کہہ دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق احتساب عدالت اسلام آباد میں ملک ریاض و دیگر کے خلاف باغ ابن قاسم کی زمین بحریہ آئیکون ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشییر نے کی،فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت پہنچ گئے ،ملک ریاض نے آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک کی خدمات حاصل کر لیں ،ملک ریاض کی مستقل استثنی کی درخواست پر 10 مارچ کو دلائل طلب کر لئے گئے آئیکون ٹاور کے مرکزی ریفرنس پر سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

فاروق ایچ نائیک نے ملک ریاض کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا ،فاروق نائیک نے کہا کہ علی ریاض ملک کے وارنٹ جاری نہ کئے جائیں ان کابھی وکالت نامہ آئندہ سماعت پر دوں گا، منظور قادر کاکا سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ،منظور قادر کاکا سے متعلق نیب نے کہا وہ یو اے ای بھاگ گیا،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھاگ گیا وہ پکڑا ہی جائے گا کہاں تک جائے گا،

ملزمان کے وکیل خواجہ نوید کے کمرہ عدالت میں دلچسپ تبصرے سامنے آئے، خواجہ نوید نے کہا کہ مجھے تاریخ لمبی دیں جہاز پر کراچی سے آنا ہوتا ہے، فاروق ایچ نائیک تو دوبارہ سینیٹر بننے لگے ہیں پھر گھر الاٹ ہو جائے گا، ایک بار تو میں اور ائیر ہوسٹس جہاز میں اکیلے ہی تھے، ائیر ہوسٹس بھی حُور ہی لگ رہی تھی ،

جج محمد بشیر نے سوال کیا کہ آپ بچپن سے ایسے ہیں یا بڑے ہو کر ایسے ہوئے؟ جج محمد بشیر کے سوال پر قہقہے گونج اٹھے

Leave a reply