مزید دیکھیں

مقبول

ہم ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جو انتخابات میں تاخیر کا باعث بنے،سپریم کورٹ

پی پی 244 سے امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے لئے دائر اپیل پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے سماعت کی ، اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے اپیل دائر کرنے میں 12 دن کی تاخیر کی، بروقت اپیل دائر ہوتی تو انتخابات کیلئے اجازت مل سکتی تھی، ہم ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جو انتخابات میں تاخیر کا باعث بنے،جسٹس جمال مندو خیل نے اسپیشل سیکرٹری سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے شیڈول اتنا کم مدتی کیوں رکھا ہے؟ الیکشن کمیشن کو علم ہونا چاہیے تھا کہ اپیلیں بھی دائر ہونی ہیں، اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے عدالت میں کہا کہ اس مرحلے پرکاغذات منظورکیے تو حلقے میں انتخابات تاخیرکا شکار ہوسکتے ہیں، بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور کئی اضلاع میں بیلٹ پیپرزکی ترسیل کا عمل جاری ہے، مجموعی طورپر 859 حلقوں کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرزچھاپے گئے ہیں، گزشتہ انتخابات میں 850 اور اس مرتبہ 2170 ٹن کاغذ منگوایا گیا ہے، امیدوار زیادہ ہونے کی وجہ سے بیلٹ پیپرزکیلئے 2400 ٹن کاغذ کی ضرورت تھی، کاغذ کی ضرورت پوری کرنے کیلئے بیلٹ پیپرکا سائزچھوٹا کردیا ہے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی پی 224 سے امیدوار کی کاغذات نامزدگی کی منظوری کیلئے دائر اپیل خارج کردی

حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبردار ی کا اعلان کردیا
سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں62 ون ایس کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہےکہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا،اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہرکو فیصلے کا فائدہ نہیں ہوگا، لگتا ہے حماد اظہر سرینڈر نہیں کرنا چاہتے، حماد اظہر کے وکیل نے عدالت سے اپیل واپس لے لی اور سابق وزیر نے انتخابات سے دستبرداری کا بھی اعلان کردیا،حماد اظہر این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan