ایسا کیا ہوا کہ دوست نے ہی دوست کی ناک کاٹ دی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوست نے دوست کی ناک کاٹ دی، واقعہ بھارتی ریاست حیدرآباد میں پیش آیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

سنجیو ریڈی نگر پولیس کے مطابق 47 سالہ وینو گوپال ریڈی اور 35 سالہ رمیش آپس میں دوست ہیں اور دونوں کے درمیان پرانے تعلقات ہیں ۔ دونوں نے ایس آر نگر علاقہ میں وینو گوپال ریڈی کے مکان میں شراب نوشی کی جس کے بعد لین دین کے مسئلہ پر دوستوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی ۔

پولیس کے مطابق وینو گوپال نے اپنے دوست رمیش کی موٹر سائیکل ایک مقامی شخص کے پاس گروی رکھی ہوئی تھی اور اسے واپس لینے سے انکار کررہا تھا ۔ حالت نشہ میں رمیش نے اپنے دوست سے موٹر سائیکل واپس کرنے کا کہا جس پر وینو گوپال ریڈی نے نشے میں ہی اسے گالی دی ۔ دوست طیش میں آ گیا اور اس نے اپنے ہی دوست کی ناک کاٹ دی ۔ وینو گوپال ریڈی شدید زخمی ہوا اور اس کی ناک کا ایک بڑا حصہ نیچے گرگیا ۔

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

زخمی حالت میں وینو گوپال نے ایس آر نگر پولیس کو بذریعہ فون اطلاع دی ۔ جس کے نتیجہ میں پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو گاندھی ہسپتال منتقل کیا ۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ناک کاٹنے والے دوست کو حراست میں لے لیا.

Shares: