ایسا کیا ہوا کہ رہبر کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا؟

0
39

ایسا کیا ہوا کہ رہبر کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی کااجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے،رہبرکمیٹی کااجلاس رات 9بجےاکرم درانی کی رہائش گاہ پرہوگا،اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی تعیناتی کے معاملے پرمتفقہ لائحہ عمل طےکیا جائے گا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اورآرمی ایکٹ میں ترمیم پربھی مشاورت ہوگی.

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

اکرم درانی کے خلاف نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، مولانا سمیت سب پریشان

حافظ حمداللہ پاکستانی شہری ہیں یا نہیں؟ نادرا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ مولانا حیران

رہبر کمیٹی اجلاس کے لئے اکرم درانی نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین رہبر کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے.

مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

کتنا بزدل کھلاڑی ہے، اپنے اوپر آتی ہے تو راہ فرار اختیار کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے اسلام آباد تک آزادی مارچ لے کر گئے تھے اور 13 روز تک اسلام آباد میں بیٹھے رہے تا ہم حکومت نے مولانا کا کوئی مطالبہ نہیں مانا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پلان بی بتایا اور سڑکوں‌پر چلے گئے اس کے بعد پلان سی آیا اور اسکے بعد اے پی سی، اب رہبر کمیٹی مزید فیصلہ کرے گی کہ کیا لائحہ عمل طے کرنا ہے. اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ آ گئے اور چلے گئے ایس نہیں، پاکستان کی عوام، تمام جماعتوں کے نمائندے آئے اسی کے نتیجے میں حکومت جائے گی، رہبر کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کے خلاف آئندہ کے لئے تحریک پر بھی مشاورت کی جائیگی

Leave a reply