ایسے عناصر کیخلاف بے رحمانہ کاروائیاں کی جائے،رحمان ملک

0
45
ایسے عناصر کیخلاف بے رحمانہ کاروائیاں کی جائے،رحمان ملک #Baaghi

ایسے عناصر کیخلاف بے رحمانہ کاروائیاں کی جائے،رحمان ملک

سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انسداد منشیات کا عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال 26  جون کو منشیات کے خلاف آ گہی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے،

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ منشیات کا استعمال ہمارے معاشرے میں تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے، منشیات کا استعمال کسی بھی ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیتے ہیں،بدقسمتی سے پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے،پاکستان میں منشیات کا سب سے بڑا مسئلہ افغانستان میں پوست کا کاشت ہے، ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں کھلے عام منشیات فروخت ہو رہے ہیں، تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنا حکومت کا اولین فرض اور عزم ہونا چاہئے،تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لئے سخت کارروائیاں کی جائیں، پاکستان میں منشیات کی روک تھام اور نشے کے عادی افراد کے بحالی کے لئے بہترین ادارے تشکیل دی جائے، ملک بھر میں منشیات اسگمل کرنے والوں کیخلاف بے رحمانہ کاروائیاں کی جائے،

قبل ازیں صدر عارف علوی نے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ منشیات کا عالمی دن ہر سال 26 جون کو عالمی رہنماؤں ، بین الاقو امی برادری ، عالمی اتحاد اور انجمنوں سمیت سب کیلئے ایک یاد دہانی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم مشترکہ کاوشوں سے منشیات کی غیر قانونی تجارت روکنے کیلئے اپنی اجتماعی ذمہ داری ادا کریں، آج کے دن ہم منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کیونکہ ان سے عوام کی صحت کو سخت خطرات لاحق ہیں، منشیات کے استعمال اور اسکی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہیں، ہم منشیات کی ضبطی کے لحاظ سے دنیا کے تین سرفہرست ممالک میں شامل ہیں،پاکستان سرحدوں کی نگرانی کے مؤثر نظام کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ روکنے والے صف ِ اول کے ممالک میں شامل ہے، اپنی آئندہ نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے اور اسکی غیر قانونی تجارت روکنے کیلئے تمام علاقائی ممالک کو مربوط کوششیں کرنا ہوں گی،

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

Leave a reply