ایشوریہ کو کاسٹ کرنے پر سلمان خان کا ہنگامہ،فلم کے سیٹ پر شاہ رخ سے بدتمیزی

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو فلم میں کاسٹ کرنے پر سلمان خان نے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا جبکہ فلم کے سیٹ پر شاہ رخ خان سے بھی بدتمیزی کی تھی-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سلمان خان کے درمیان کافی عرصے تک قربتیں قائم رہیں، فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے بعد سلمان خان اور ایشوریا بالی وڈ کی سپر ہٹ جوڑی کے طور پر جانے جاتےتھے سلمان خان اور ایشوریا رائے کا معاشقہ کئی سالوں تک زبان زد عام رہا ہے اور اب بھی بالی وڈ کی راہداریوں میں اس معاشقے کا ذکر ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے کو شاہ رخ خان کی فلم چلتے چلتے میں کاسٹ کرنے پر سلمان خان برہم ہوگئے تھے اور فلم کے سیٹ پر پہنچ کربدتمیزی بھی کی تھی تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اس رویہ پر شاہ رخ خان سے معافی مانگی تھی۔

سلمان خان کے اس رویہ کے بعد ایشوریا رائے کو فلم چلتے چلتے سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ رانی مکھرجی کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سلو میاں اور ایشوریا رائے کے درمیان قربتیں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوا لیکن چند ہی سالوں میں دونوں نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم 2002 میں اختلافات کے باعث دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئیں اور 2007 میں سابقہ حسینہ عالم نے ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے سلمان اور ایشوریہ راہیں جدا کرنے بعد سے ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے آئے ہیں اور کیمروں کے سامنے بھی ایک دوسرے کا نام لینے سے کتراتے ہیں۔

ایک تقریب میں صحافی نے سلمان سے سوال کیا کہ ان کی زندگی کی سب سے یادگار’نوراتری‘ کون سی تھی تو انہوں نے فوراً جواب دیا کہ ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور اس فلم کا گیت ’ڈھولی تارو ڈھول باجے‘ سب سے یادگار لمحات ہیں۔

یاد رہے کہ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سلمان خان کے مدمقابل ایشوریا رائے بچن اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار کیا تھا جب کہ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی تھے اس فلم کا گیت ’ڈھولی تارو ڈھول باجے‘ بھی سلمان خان اور ایشوریا رائے پر ہی فلمایا گیاتھا۔

Comments are closed.