ایچی سن کالج کے سابق پرنسپل شمیم سیف اللہ خان آج صبح 11 بجے پشاور میں انتقال کر گئے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایچی سن کالج کے سابق پرنسپل شمیم ایس خان آج صبح 11 بجے پشاور میں انتقال کر گئے ہیں خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کا جنازہ ان کے آبائی گھر سعد اللہ خان کلے ست اٹھایا جائے گا اور نماز جنازہ شام 630 بجے ادا کی جائے گی-
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ،سپاہی شہید
شمیم خان نے 1994 سے 2008 تک کالج کے پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دیں 2013 میںاس وقت کے گورنر مخدوم احمد محمود نے ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کو ختم کرتے ہوئے ڈاکٹر شمیم سیف خان کو دوبارہ پرنسپل مقرر کر دیا تھا موجودہ پرنسپل ڈاکٹر محمد حفیظ نے استعفیٰ دے دیا تھا علاوہ ازیں انہوں نے یونیورسٹی پبلک سکول، پشاورمیں بھی بطور پرنسپل خدمات سرانجام دیں تھیں-
مختلف حادثات اورقتل کے واقعات میں 18 افراد زخمی جبکہ 6 جاں بحق
ایچیسن کالج پاکستان کا مشہور تعلیمی ادارہ ہےا س کا سنگ بنیاد 3 نومبر 1886ء کو لارڈ ڈفرن نے رکھا لاہور کا یہ کالج مدت تک چیفس کالج کے نام سے موسوم رہا۔ یہاں ایف اے تک تعلیم دی جاتی ہے نیز سیئنر کیمرج تک کا بھی انتظام موجود ہے۔ اس کا کالج کا آغاز 1864ء میں ہوا تھا۔
صدر پاکستان کی بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت
انگریزوں نے محض لاہور ہی میں نہیں بلکہ اجمیر ار کاٹھیاواڑ میں بھی والیان ریاست اور رؤسا و امرا کے بچوں کےلیے تعلیم کے لیے خصوصی ادارے بنا دیے تھےپنجاب میں پہلے پہل ایک سکول قائم کیا گیا جو پہلے پہل انبالے میں رہا۔ پھر لاہور اور مال روڈ پر چیف کالج کی عمارت تعمیرکی گئی کالج کا موجودہ نام پنجاب کےسابق انگریز گورنرچارلس ایچیسن کےنام پر رکھا گیاپاکستان کی کئی نامور شخصیات نے اسی کالج سے تعلیم حاصل کی اور دنیا میں نام کمایا۔