11 اگست 2022 جمعرات کو اس سال کا بڑا چاند ’سپرمون‘ آخری بار دیکھا جا سکے گا۔
باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ نےکہا ہے کہ رواں سال کے آخری سُپر مون کا ظاہری حجم تقریبا 8 اوراوسط روشنی 16 فیصد زیادہ ہوگی-
امسال ریکارڈ کیا گیا جولائی اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا،اقوام متحدہ
سپرمون آج بروز جمعرات 11 اگست کو سورج غروب ہوتے ہی جنوب مشرق کے افق پر چمکتا ہوا نظر آئے گا بظاہر زحل سیارے سے دائیں جانب واقع ہو گا اس کا رخ آدھی رات کے بعد جنوب کی طرف ہوگا اور آسمان پر انتہائی بلندی تک پہنچا ہوا ہوگا بعد ازاں جمعے کی صبح 12 اگست کو مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 35 منٹ پر مکمل ہو جائے گا اس وقت سورج کی طرف سے یہ 180 ڈگری کے زاویے پر ہوگا۔
یورپ میں شدید گرمی: جرمنی ،فرانس اور برطانیہ میں الرٹس جاری
انہوں نے بتایا کہ آنے والی راتوں کے دوران چاند ہر روز تقریبا ایک گھنٹے تاخیر سے نمودار ہوگا اور کچھ روز بعد صرف صبح سویرے اسے دیکھا جا سکے گا۔ جمعرات کو بڑا چاند اس سال چوتھی اور آخری بار نظر آئے گا۔
واضح رہے کہ ’سپر مون‘ مکمل چاند کو کہتے ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب چاند کے مرکز اور زمین کے مرکز کے درمیان 362146 کلو میٹر کا فاصلہ ہوتا ہے۔