اجلاس میں وزیر خزانہ نہیں آئے،اپوزیشن لیڈر کا ایوان سے واک آؤٹ

0
36

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا کہ اجلاس میں وزیر خزانہ نہیں ہیں ہم آج کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا،ایوان میں اپوزیشن کے صرف 2 اراکین موجود تھے ایوان میں راجہ ریاض اور احمد حسین ڈیہر موجود تھے وزیر صحت قادر پٹیل اپوزیشن ارکان کو منانے گئے

شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ایوان میں بجٹ پر کوئی بات نہیں کروں گا،بجٹ پر بات کر نا لا حاصل ہے،بجٹ پر بات کو سننے والا کوئی نہیں ہے،ایوان میں کوئی نوٹس لینے والا نہیں اراکین جن باتوں کی نشاندہی کر رہے ہیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے کوئی تعلق نہیں

اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض ایوان میں واپس آگئے، قومی اسمبلی اجلاس سے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیریں رحمان نے بھی خطاب کیا،اور کہا کہ تباہی سرکار ملک کو تباہ کرگئی، ان کی شاہ خرچیوں کی وجہ سےمعیشت کا یہ حال ہوا،جنہوں نے کشکول توڑنے کی بات کی انہوں نے کیا کیا؟ گزشتہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ باندھ کر گئی ،

قبل ازیں اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو این اے 240 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد ابوبکر نے حلف اٹھا لیا

قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ

ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

قومی اسمبلی کا اجلاس،ایوان میں وزرا اور ارکان کی عدم موجودگی پر وفاقی وزیر خورشید شاہ برہم ہو گئے

Leave a reply