سائفر جیسے جھوٹے ڈرامے کی سزا ضرور ملنی چاہیے،وز یر داخلہ

اعظم خان گھر چلے گئے ہیں
0
34
rana sana

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وز یر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اعظم خان گھر چلے گئے ہیں، اعظم خان کا اقبالی بیان سامنے آ گیا ہے شاہ محمود قریشی بھی اس جرم میں شریک ہیں،

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اقبالی بیان چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فرد جرم ہے، ایک شخص نے ذاتی مفاد کیلئے ملک کیخلاف سازش کی، ایک شخص نے ذاتی مفاد کیلئے کھیل کھیلا،ایک شخص نےسائفرکے نام پر ڈرامہ کیا، ڈرامے کی سزا لازمی ملنا چاہئے،شاہ محمودقریشی بھی مکمل طور پرملوث ہیں،اعظم خان کے بیان سے پتاچل گیا کہ اصل میرجعفرکون ہے؟ جلسے میں کاغذ لہرایا گیا بعد میں کہا گیا کہ گم ہوگیا، سائفرکے ڈرامے سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ذاتی مفادات کیلئے ملک کے مفادات کو قربان کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نےملک میں انارکی پیدا کی

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر پبلک کرنے کا جرم کیا ،سائفر جیسے جھوٹے ڈرامے کی سزا ضرور ملنی چاہیے ،اس جتھے کو قانون کے کٹہرے میں لاکرسزا دینا ضروری ہے ، آرٹیکل 6 کے مطابق کارروائی کا وزارت قانون ہی بتا سکتی ہے، امریکہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر معافی کا مطالبہ نہیں کیا جرم ثابت کرنے کیلئے دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے ،عمران خان نے اپنے جرائم کا حساب دینا ہے یہ ریاست کے مفاد کا معاملہ ہے یہ جرم ہوا ہے ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں جائے گا اعظم خان جس سے رابطہ رکھنا چاہیں وہ ان کی مرضی ہے

سائفر گم نہیں ہوا عمران خان کے پاس ہے، آفیشل سیکرٹ ڈاکومنٹ اپنے پاس رکھنا دنیا بھرمیں جرم ہے اسی جرم میں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی کارروائی ہو رہی ہے چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر برآمد کرانا ہو گا، سانحہ 9 مئی بھی اسی سازش کا تسلسل ہے، چیئرمین تحریک انصاف سے پوچھا گیا کہ سائفر کہاں ہے تو جواب دیا گم ہو گیا، اعظم خان نے اپنے بیان میں وضاحت کر دی ہے کہ وہ کہاں تھے، انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے گھر پر تھے، اعظم خان کے مطابق وہ سوچنے سمجھنے کیلئے سامنے آنے سے گریزاں تھے

واضح رہے کہ اعظم خان نے سائفر سے متعلق بیان ریکارڈ کروا دیا ہے اعظم خان نے سائفر سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے عمران کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کر دیا ،عمران نے تمام ترحقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا عمران نے کہاسائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا،اعظم خان نے دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ، اعظم خان نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے سائفر 9 مارچ کو لیا اور پھر کہا سائفر گم ہو گیا ہے، ایک خفیہ سرکاری دستاویز کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور جھوٹا بیانیہ بنایا،سائفر کے جھوٹے بیانیے کا پلان عمران خان، شیریں مزاری اور دو مزید لوگوں نے بنایا

طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

ہ اعظم خان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،

جو بات ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے وہ آج اعظم خان نے کہہ دی ،

Leave a reply