بار بار قانون توڑا جا رہا ،آخری حد تک جائیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

0
199
ali amin

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں بار بار قانون کو توڑا جا رہا ہے، ہم سے ہمارا نشان چھینا گیا، ہمیں اگر مخصوص نشستوں سے محروم کیا جا رہا ہے، کسی اور کو کیسے دی جا رہی ہیں ،

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ وی ول فائٹ، اللیگل لوگوں کو یہاں نہیں چھوڑیں گے،آج پارلیمانی پارٹی میں اس اشو پر بات ہو گی،عوام ہمیں قانون سازی اور آئین کے تحفظ کیلئے ووٹ دیتے ہیں،آئین کا تحفظ صرف حکمران نہیں بلکہ ہر شہری پر فرض ہے،پہلے مرکز اور کے پی میں حکومت توڑی گئی،آئین کے تحت 90 روز میں انتخابات کرانے تھے،واضح طور پر کہہ رہا ہوں ہم آخری حد تک جائیں گے،مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی،پارٹی چیئرمین نے ایک بات سکھائی کہ ہم لڑیں گے۔

قبل ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب ملتوی کر دیئے گئے،صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کیا،الیکشن کمیشن کا عملہ سامان سمیت اسمبلی سے روانہ ہو گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخاب ملتوی کرنے کا اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائیگا،

پی ٹی آئی کا سندھ میں سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا

بلوچستان، سینیٹ کی تمام 11 خالی سیٹوں‌پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

الیکشن کمیشن کا دوہرا معیار عدالت جائیں گے، اسد قیصر
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا دوہرا معیار وزیر اعظم اور صدر کا الیکشن بغیر مخصوص نشستوں کے ہو سکتا ہے لیکن خیبر پختونخوا میں ہماری مخصوص نشستوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی حلف برداری کے بغیر سینیٹ الیکشن نہیں ہو سکتا ۔ جمہوری اصولوں کے منافی اس آئین شکن چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور ہائی کورٹ میں اس کو چیلنج کریں گے۔

ہم تو آزاد امیدوار تھے ہی نہیں،باقاعدہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے۔بیرسٹر گوہر
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا،پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہم آزاد امیدوار نہیں ہیں، ہم باقائدہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود اسپیکر کا یہ اعلان کرنا کہ ہم آزاد ہیں یہ مناسب نہیں ہے۔ 720 صفحات کی دستاویزات میں نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی، مخصوص نشستوں پر جو پارٹی اسٹرکچر دیا تھا اس میں سنی اتحاد کونسل کا نام تھا، اسپیکر کا یہ قرار دینا کہ ہم آزاد ہیں مناسب نہیں ہے،کے پی پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئے تھے، اپوزیشن کی 17 سیٹیں ہیں وہ 30 سیٹیں اور مانگ رہے جو انکی ہیں ہی نہیں،ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے،

Leave a reply