پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی

0
62

پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی

کراچی ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم نہار عالم کی قیادت میں شیڈول نیٹ ویسٹ فزیکلی ڈس ایبیلیٹی ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے بدھ کی صبح قائد اعظم انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوگئی ۔ پاکستانی ٹیم میزبان انگلینڈ کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف ورلڈ سریز میں سنگل لیگ کی بنیاد پر مقابل ہونگی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی ٹیم براہ راست فائنل کےلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹی میں پلے آف میچ میں مدمقابل آئیں گی ۔ پلے آف میچ کی فاتح ٹیم فائنل کےلئے کوالیفائی کرے گی ۔ فائنل اور سیمی فائنل میچز 13 اگست کو کھیلے جائیں گے ۔ ٹیم کی روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نہار عالم نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور میں پر امید ہوں جس طرح پاکستان نے گزشتہ سال 2018ء میں ٹرانیشن سیریز میں میزبان انگلینڈ کو شکست دی تھی ہماری ٹیم ورلڈ سیریز جیت کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دے گی ۔ نہار عالم نے مزید کہا کہ ہم ہر میچ کو صرف میچ سمجھ کر کھیلیں گے ۔ روایتی حریف بھارت پاکستان کا ٹاکرا 9 اگست کو ہوگا ۔ کوچ سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز محمد جاوید نے کہا کہ قومی ٹیم تمام ٹریننگ میں اور اس قبل فٹنس پر کافی محنت کی ہے اور امید ہے کہ سیریز میں تمام ٹیموں کو ٹف ٹائم دیں گے ۔ آخر میں ٹیم مینجر اور ٹور ہیڈ امیرالدین انصاری نے قومی ٹیم کے ٹائیل اسپانسر انٹر لوپ لیمٹڈ سپورٹرز ہنکون اور سندھ گورنمنٹ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی سی بی کے اور خاص طور پر ایم ڈی وسیم خان کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی ذاتی توجہ سے ٹریننگ کیمپ کےلئے کھلاڑیوں کی این سی اے کراچی میں رہائش، نیٹ پریکٹس اور میچیز کھیلنے میں بہت آسانی ہوئی ۔ 16 رکنی ٹیم میں نہار عالم (کپتان)، جہانزیب ٹوانہ (نائب کپتان)، مطلوب قریشی، محمد شہباز، حسنین عالم، سیف اللہ (وکٹ کیپر)، عبدا اللہ اعجاز، فرحان سعید، واجد عالم، ماجد حسین، حمزہ حمید، حماد شوکت، زبیر سلیم، واقف شاہ، کاشف نواز اور محمد حارث شامل ہیں ۔ ٹیم آفیشلز میں امیر الدین انصاری (ٹیم منیجر)، محمد جاوید(کوچ)، اقبال امام(کوچ)، جاوید اشرف(اسسٹینٹ منیجر کم کوچ)، راشد قریشی (ٹرینر)، آصف گلزار(فزیو)، محمد نظام (میڈیا منیجر) شامل ہیں ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply