اکثریت ہوئی تو اکیلے حکومت،ورنہ اپوزیشن میں بیٹھٰیں گے،لطیف کھوسہ

0
126
Latif Khosa

رہنما تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کا اختیار ہے کہ وہ اپنے منتخب نمائندوں کو اسمبلی میں بھیجیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئینی طور پر وفاداری کا مظاہرہ کرے،

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 25 کروڑ عوام کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر دیا، بانی پی ٹی آئی کو غیر آئینی اور غیر قانونی سزائیں دی گئیں ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو صفائی کا موقع نہیں دیا گیا،عوام نے ظلم کا بدلہ ووٹ سے دیا، بانی پی ٹی آئی کی سزائیں کالعدم قرار دے کر انہیں فی الفور رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ،ہم نے جتنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان پر پی ٹی آئی لکھا تھا،پی ٹی آئی پر پابندی نہیں ، ہم سے صرف نشان چھینا گیا ہے ،یہ واحد الیکشن تھا جس میں ووٹر امیدوار کو ڈھونڈ رہا تھا، سعد رفیق کو سراہتا ہوں کہ شکست کو تسلیم کیا اور فون پر مبارکباد دی،5 سال میں الیکشن کرانا ضروری تھا جو چھٹے سال ہوا، پی ٹی آئی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر میدان میں اتارا گیا، عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دے کر چاروں شانے چت کردیا،

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم مزید 50 نشستیں ملنے کا انتظار کریں گے اور مل گئیں تو اکیلے حکومت بنائیں گے ورنہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے،جس پارٹی کے پاس سب سے زیادہ ارکان ہوں اسے ہی حکومت بنانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے اتحادی حکومت بنانے کا ہمارا تجربہ کامیاب نہیں رہا، ایک وسیم قادر کے سوا ہمارے باقی سب ارکان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، وسیم قادر اغوا ہوئے، روحیل اصغر شریف خاندان کے ممبر ہیں،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹ کو تار تار کررہے ہیں، ہم لوٹ مار کرکے باہربھاگنے والے نہیں، یہ آتے ہیں پاور گریب کرتے ہیں اور لوٹ مار کرنے کے بعد باہر بھاگ جاتے ہیں

عمران خان کو تجویز دوں گا ملک گیر احتجا ج کی کال دیں، شیر افضل مروت
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی ہوئی، عدالت جانا قانونی حق ہے اور احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے جماعت اسلامی نے کراچی میں پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑ دی، اپنی سیٹیں حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے،ہمیں کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ ہیں، جنہوں نے ہمیں چھوڑنا تھا وہ چھوڑ چکے ہیں ، بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت حکومت سازی پر بات کریں گے،پاکستان کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی ہوئی،یہی آر اوز ہمارے خلاف تھری ایم پی اوز کیسز کر رہے تھے،آج خان صاحب سے ملوں گا، تجویز دونگا کہ پاکستان بھر میں احتجاج کی کال دے، اپنی سیٹوں کو حاصل کرنے کیلئےبھر پور کوشش کریں گے، قانون کی بالادستی کو تباہ کردیا گیا،اللہ نے جہانگیر ترین اور پرویزخٹک کو ذلیل کیا، جو بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑے گا ان کا یہی حال ہوگا، ہمیں کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ ہیں، مجبور ہو کر کوئی ہمیں چھوڑے تو اس کیلئے ان سے حلف لے رہے ہیں،بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ کے پی سمیت حکومت سازی پر بات کریں گے،

نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو ختم کرنے والے آج خود سیاست سے دستبردار ہو چکے ہیں،اسد قیصر
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نےاسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے درخواست لے کر ہائی کورٹ آیا ہوں ،عوام نے ہمیں سیلیکٹ کیا ہے کوشش ہوگی عوام کی توقعات پر پورا اتریں،صحافی نے سوال کیا کہ جماعت اسلامی اور ایم ڈبلیو ایم میں سے کس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے جا رہے ہیں؟اسد قیصر نے جواب دیا کہ ہماری مشاورت چل رہی ہے پارٹیوں سے رابطے بھی چلتے رہتے ہیں حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے،ہمیں کہا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو چکی ہے لیکن جو خدا کرتا ہے وہی ہوتا ہے ،بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو ختم کرنے والے آج خود سیاست سے دستبردار ہو چکے ہیں

Leave a reply