بالی ووڈ اداکار اکشے کمار میں گزشتہ روز کو کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں آج یعنی 5 اپریل کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اکشے کمار نے گزشتہ روز کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا۔

اداکار نے بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی زیادہ علامات نہیں ہیں اور انہوں نے ماہرین صحت کے مشورے پر کچھ ادویات بھی لی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

تاہم آج اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر انہوں نے ڈاکٹرز کے مشورے پر خود کو ہسپتال منتقل کردیا ہے-

دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اکشے کمار میں کورونا کی تشخیص کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے دیگر 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکشے کمار آنے والی فلم ’رام سیتو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی مگر ان کے بعد ان کی ٹیم کے تمام یعنی 100 ہی ارکان کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 45 ارکان میں کورونا کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔

’رام سیتو‘ کی کاسٹ میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نصرت بروچا بھی شامل ہیں جب کہ دیگر معروف اداکار بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جیکولین فرنینڈس میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے یا نہیں؟

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ کورونا کا شکار ہوئے ہیں اس سے قبل بھی اگرچہ متعدد اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی کورونا کا شکار ہوئے تاہم اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ شکار نہیں ہوئے تھے۔

کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Shares: