وزیراعظم عمران خان کا کینیڈین چینل کو انٹرویو۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری نفرت انگیز مواد، انتہا پسندی روکنے کے اقدامات کرے،کینیڈا میں پاکستانی نژادخاندان کے قتل پر عوام حیران ہیں۔ مسلم دنیا کو اس حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔نفرت انگیز ویب سائٹس انسانوں میں نفرت پیدا کرتی ہیں۔
ان ویب سائٹس کیخلاف عالمی سطح پر کارروائی ہونی چاہیئے۔انھوں نے مزید کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم سے یہ معاملہ زیرگفتگو ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم اسلاموفوبیا کی اہمیت کو سمجھتے ہیں لہذٰا اس معاملے پر فوری ایکشن لیں۔