لاہور: خواتین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی:میک اپ ‘اسکن کینسر’ کا سبب بننے لگا،اطلاعات کے مطابق خواتین کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع لوکل انٹرنیشنل کاسمیٹک میں مرکری کے استعمال کا انکشاف مرکری خواتین میں اسکن کینسر کا سبب بن رہی ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی مرکری کا استعمال کرنے والے لوکل اور انٹرنیشنل برانڈز کے نام سامنے لے آئی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے جانب سے 14 صابن سمیت 18 انٹرنیشنل کریمز اور 41 رنگ گورا کرنے والی لوکل کریموں میں مرکری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پونڈز، فیر ان لولی، گارنیئر، جانسنز، نیویا اور اولے کریم میں مرکری کا استعمال کیا رہا ہے۔ وینسی، نیویا، جینسین کو نیچرل ایولان میں بھی مرکری کا استعمال ہو رہا ہے۔ اسکن وائٹ کریم، گولڈن پرل، جپسی کریم میں بھی مرکری کا مقدار سے زیادہ استعمال سامنا آیا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ فیئر اینڈ لولی انٹرنیشنل اور لوکل کریموں میں مرکری کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ 1 پی پی ایم مرکری سے زیادہ مرکری کا استعمال اسکن کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر استعمال کرنی چاہئیں۔ میک اپ کرنے سے پہلے جلد کی بھرپور انداز میں تیاری کریں۔ سب سے پہلے آپ اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں۔ اس کے بعد موئسچرائز کریں۔

اگر آپ محسوس کر رہی ہیں کہ چہرے پر آئل یا خشکی زیادہ ہے تو پرائمر کا استعمال کریں۔ بازار میں ایسے پرائمر دستیاب ہیں جو خشک اور آئلی جلد کے حساب سے بنائے گئے ہیں۔

Shares: