انڈونیشیا سے ہربل دوائی کس نے لاہورایئرپورٹ تک پہنچائی:اہم خبرآگئی

0
26

لاہور: انڈونیشیا سے ہربل دوائی کس نے لاہورایئرپورٹ تک پہنچائی:اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ٹریفک کسٹم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ہربل ادویات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

ڈی سی کسٹم کے مطابق انڈونیشیا سے اسمگل کی جانے والی ہربل ادویات مسافر احمد نواز کے سامان سے برامد کی گئی ۔حکام کا کہنا تھا کہ یہ گروہ پہلے بھی ایسی ہی ہربل ادویات غیرقانونی طورپرمنگواتا رہا ہے

ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ نے بتایا کہ تین بیگوں میں 600پیکٹ چھپا رکھے تھے، ہربل ادویات کی سمگلنگ پر پابندی عائد ہے،15 لاکھ روپے مالیت کی ہربل ادویات موٹیلن کے نام سے انڈونیشا سے لاہور سمگل کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہربل ادویات ہارمونز کو بڑھانے اور درد کی شدت کو کم کرنے میں استعمال کی جاتی ہیں۔

Leave a reply