تہران :کرونا نے پھردنیا پرقہربن کرٹوٹنے لگا :ایران میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں،اطلاعات کے مطابق ایران میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے اور آج وبا کے آغاز سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 239 افراد کاانتقال ہوا ہے جو کہ ایک دن میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

2 روز قبل ایران میں ایک دن میں کورونا سے235 اموات ہوئی تھیں جو کہ جولائی کے بعد سب سے زیادہ تھیں۔

کوروناکی نئی لہرکے بعد ایران میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہاہے اور 239 نئی ہلاکتوں کے بعد ایران میں کورونا سے ہونے والی کل ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 685 ہوچکی ہے۔

24 گھنٹے کےدوران ایران میں4 ہزار سے زائد نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کےبعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد4 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔کیسز میں اضافے کے بعد ایران کے 30 صوبوں میں ریڈ الرٹ کردیاگیا ہے اور پابندیوں میں مزید اضافہ کیاجارہا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ متاثر دارالحکومت تہران ہوا ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں میں سے 50 فیصد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں دوبارہ لاک ڈاؤن کردیاگیا ہے اور تعلیمی ادارے، مساجد اور عوامی مقامات ایک ہفتے کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

Shares: