البانیہ میں سابق وزیراعظم کو حکومت حامی کارکن نے گھونسا دے مارا، ویڈیو وائرل

0
42

البانیہ میں سابق وزیراعظم کو حکومت حامی کارکن نے گھونسا دے مارا؛ ویڈیو وائرل ہو گئی.

 البانیہ کے سابق وزیراعظم سیلی بیریشا کو حکومت مخالف ریلی میں ایک شخص نے مکا دے مارا جس سے ان کے کے چہرے پر نیل پڑ گیا اور ناک سے خون بہنے لگا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ کے دارالحکومت میں سابق وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن رہنما نے احتجاجی ریلی نکالی اور وزیراعظم ایدی راما سے استعفیٰ دیکر قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ریلی میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ ریلی کے شرکاء سابق وزیراعظم سیلی بیریشا کی قیادت میں پیدل مارچ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے کہ حکومت کے حامی ایک کارکن نے اپوزیشن لیڈر پر حملہ کردیا۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

حکمراں جماعت کے کارکن نے سابق وزیراعظم کو ایک مکا رسید کردیا جس سے ان کے چہرے پر نیل پڑگیا اور ناک سے خون سے بہنے لگا۔ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور اپوزیشن جماعت کے کارکنوں نے حملہ آور کو پکڑ کر اس کی درگت بنادی۔ بعد ازاں حملہ آور کو پولیس کے حوالے کردیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ حکومت کے حامی کارکن سے مکا کھانے والے سیلی البانیہ کے وزیراعظم کے علاوہ صدر بھی رہ چکے ہیں اور کرپشن الزامات کی وجہ سے ان پر امریکا میں داخلے پر پابندی ہے۔

Leave a reply