عدالت نے علیم خان کو دیا بڑا جھٹکا

0
47

عدالت نے علیم خان کو دیا بڑا جھٹکا

باغی ٹی وی اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سڑک کا این او سی غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے سوسائٹی کی جانب سے سرکاری زمین پر کی گئی تعمیرات بھی ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اداروں کا شہریوں سے برابر برتاؤ کے بجائے ایلیٹ کی خدمت کرنا ریاست سے وفاداری لازمی قرار دینے والے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کا کلاسیک کیس ہے، حکام نے سوسائٹی کو سرکاری زمین دیکر اختیارات سے تجاوز کیا، عدالت نے حکم جاری کیا کہ عام شہریوں اور سرکاری اراضی سے تعمیرات گراکر قبضے ختم کرائیں،

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

اس سے پہلے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ الزام ہے کہ ریاست کی زمین پرائیویٹ سوسائٹی کو استعمال کے لیے دی گئی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف لوگوں کو زبردستی بے دخل کرنے کا بھی الزام ہے، عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی .

علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

Leave a reply