محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ

0
169
khursheed

سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید خورشید احمد شاہ کی نو منتخب ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوئی ،سید خورشید احمد شاہ نے سید غلام مصطفیٰ شاہ کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اچھے آدمی ہیں ،لیکن عجیب تماشا ہے،محمود خان اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ہیں، سب کے سامنے ہیں، ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے، یہ انکا حق ہے،ہمیں مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے پیپلز پارٹی یہی چاہتی ہے،مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے، ایم کیو ایم سے بھی بات چیت کریں گے،ہم مفاہمت کا راستہ اختیار کر رہے ہیں، جب میں اچھی خبر دے رہا ہوں‌تو اچھی خبر لیں.

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس بھی ہم ووٹ کے لیے جائیں گے، ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے ہیں، ہماری لوکل گورنمنٹ اس وقت بااختیار ہے، ایم کیو ایم کی بلدیات سے متعلق ڈیمانڈ پنجاب کے لیے ہو سکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں، ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے متعلق سوال پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی گائیڈ لائن کیا ہے.

صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

Leave a reply