الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کیخلاف عدالت جاؤں گا:علی امین گنڈاپور

0
29

لاہور:جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں تلخیاں بھی بڑھتی جارہی ہیں اور مخالفین نے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشیوں کا بازار بھی گرم کررکھا ہے ، اس حوالے سے کچھ زیادہ تلخی اس وقت سامنے آئی جب پنجاب کے وزیرداخلہ عطااللہ تارڈ نے یہ خبر وائرل کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے پنجاب داخلے پرپابندی لگا دی ہے ،

عطااللہ تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں داخلےپرپابندی عائد کیےجانےپر قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کیخلاف عدالت جاؤں گا۔

اس حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پہلےجعلی ایف آئی آرز کاٹیں ان لوگوں نے پھر ہمارےکارکنوں کو بےبنیاد گرفتار کیا ان لوگوں کو اپنی شکست نظرآرہی ہے اس لیےایسی حرکتیں کررہےہیں۔

پنجاب حکومت کے اس اعلان کے ساتھ ہی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کیخلاف عدالت جاؤں گا الیکشن کمیشن کیسےکہہ سکتا ہےکہ میں پنجاب میں کچھ کرنے لگا تھا پنجاب حکومت کیسےکہہ سکتی ہےکہ میں پنجاب میں کچھ کروں گا۔

پنجاب میں داخلے پر پابندی کے خلاف اپنا نقطہ اعتراض دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پاکستان کاشہری ہوں مجھےپنجاب میں جانےسےکیسے روکا جاسکتا ہے سابق وفاقی وزیر ہوں میرے کو پنجاب جانے سے کیسے روکا جا سکتاہے یہ لوگ سری لنکاجیسےحالات پاکستان میں چاہتےہیں۔

علی امین گنڈا پور نے پنجاب میں کشمیری رہنما کے داخلے پرپابندی پر بھی سخت ردعمل دیا ،علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبول گجر کشمیری ہیں ان پر کیسے پنجاب میں جانےپرپابندی لگائی گئی؟ مقبول گجر جیسے کشمیری پر پابندی لگا کر کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے صوبائی حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا ،، وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ امن وامان کو یقینی بنانےکیلئے علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر پر پنجاب میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کےدوران سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیرداخلہ پنجاب عطاتارڑ نے کی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلحہ رکھنا اور نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے الیکشن کے دوران کسی کو اسلحہ رکھنےکی اجازت نہیں ہوگی اسلحےسےپاک مہم میں پولیس نےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ دھاندلی کا الزام لگانے والے اب افسران کودھمکیاں دینے پر آگئے ہیں تحریک انصاف یقینی شکست دیکھ کرلوگوں کوبدامنی پراکسارہی ہے امن وامان کویقینی بنانےکیلئے مقبول گجر بھی پابندی لگائی گئی ہے اطلاعات تھیں علی گنڈاپور، مقبول گجر پرُتشدد کاروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔4 روزہ پابندی کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے نوٹیفکیشن جاری کیا

Leave a reply