وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حلف اٹھا لیا

ali amin

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف اٹھا لیا ہے

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے حلف لیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے،
گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریب حلف برداری شروع ہونے سے پہلے ہی بے نظمی کا شکار ہوگئی تھی،تقریب میں داخل ہونے کے لیے کارکنان نے دھکم پیل کی جس کی وجہ سے اراکین اسمبلی کو نشستوں پر بیٹھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علی امین گنڈا پورکا وزیر اعلی خیبر پختونخوا منتخب ہونے کے بعد پہلا حکم
پشاور:علی امین گنڈا پورکا وزیر اعلی خیبر پختونخوا منتخب ہونے کے بعد پہلا حکم سامنے آگیا،علی امین گنڈا پور کی جانب سے حکم میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور دستیابی یقینی بنائی جائے،تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کو وضع کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، محکمہ داخلہ و قبائلی أمور، خیبر پختونخوا نے ڈپٹی کمشنرز کے نام تفصیلی مراسلہ ارسال کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر معیاری ضروری اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنائے،مارکیٹ میں مستقل معائنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفت میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے،ضعی پرائس ریویو کمیٹیوں کے اجلاس 4 مارچ کو بلانے کی ہدایت کی گئی ہے،مقرر کردہ قیمتوں کو سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ایف ایم ریڈیوزپر جاری کیا جائے ،خوراک اور ملاوٹ کی جانچ کے لیے تمام آؤٹ آف آرڈر مشینری کو فعال بنایا جائے ،سحری اور افطاری کے أوقات میں پکوان بیچنے والی دکانوں کے معائنہ پر توجہ مرکوز رکھی جائے،ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور سمگلنگ کو روکنے کے لئے خصوصی چک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،قیمتوں کے کنٹرول اور شکایت کا مکمل نظام 8 مارچ 2024 تک مکمل طور پر فعال کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

دوسری جانب نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی حلف برداری کی تقریب آج ہو گی، علی امین گنڈا پور خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو چکے ہیں، علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں خطاب کے دوران عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے

ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

Comments are closed.