نوے کی دہائی کے معروف پاپ گلوکار علی حیدر کا پاکستان سمیت بھارت میں طوطی بولتا تھا. علی حیدر کے بہت سارے گیت انڈیا کے چارٹ بسٹرز میںنمبر ون رہے. علی حیدر گزشتہ ایک دہائی دے موسیقی کی دنیا سے دور تھے لیکن اب وہ ایکبار پھر موسیقی کی دنیا میںآ گئے ہیں. انہوں نے واپسی اردو پنجابی گیت ڈھولن یار سے کی ہے. اس گانے کے حوالے سے امریکہ کی ریاست ڈیلس میں ایک تقریب رکھی گئی، جس میںعلی حیدر خود موجود تھے. رپورٹس کے مطابق فن ایشیاءتھیٹر ڈیلس میں علی حیدر کے نئے گانے ’ڈھولن یار‘ کا ریڈ کارپٹ پریمیئر منعقد کیا گیا .
علی حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” پاکستان اور بھارت میں موسیقی دونوں ملکوں کو جوڑنے کا کردار ادا کرتی ہے”، پرانی جینز سے لیکر میرے کئی مقبول گانوں کو بھارت میں پزیرائی ملی اور اب میرا فن ایشیائ کے ہمراہ گانوں پر کام شروع ہوا ہے جو یہاں بھارت اور پاکستان کا امریکا میں ملاپ ہے۔انہوں نے کہا کہ گانے کی ویڈیو میں فن ایشیا فلمز کی مالکن ویشالی ٹھاکر نے اشتراک کر کے گانے کو چار چاند لگا دیے ہیں۔یاد رہے کہ ہدایت کار کامیجی کی ہدایت کاری میں بننے والے گانے ’ڈھولن یار‘ کی کمپوزیشن علی حیدر، موسیقی وکی علی نے ترتیب دی ہے۔