شہید ٹریفک وارڈن علی رضا کو سپردِ خاک کردیا گیا،
شہید علی کو پولیس اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا، سی ٹی او لاہور نے انچارج ویلفئیر کو شہید کی فیملی کو مکمل واجبات کا حکم دے دیا، سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ علی رضا کی شہادت سے ہر آنکھ پرنم ہے، پٹرولنگ آفیسر علی کو شہید کرنے والے ملزم کو رکشہ سمیت گرفتار کرلیا گیا،
شہید ٹریفک وارڈن علی رضا کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ادا کردی گئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ سمیت دیگر سینئرافسران نے نماز جناہ میں شرکت کی، آئی جی پنجاب اور سینئر افسران نے ٹریفک وارڈن علی رضا کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، شہید کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی۔آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید ٹریفک وارڈن کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی فرض شناسی کو سراہا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ شہید کے اہل خانہ کا مکمل خیال رکھا جائیگا۔
واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن میں تیز رفتار چنگ چی رکشے کی ٹکر سے زخمی ہونے والا پیٹرولنگ آفیسر علی رضا شہید ہوگیا تھا،ٹریفک وارڈن علی کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انکی موت ہو گئی.
تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟
مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں
عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول
فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان
عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟
شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ








