پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی جبکہ الپائن کلب کے مطابق ساجد سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے کیمپ 4 پر واپس پہنچ چکے ہیں۔ساجد اس سے پہلے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں
ساجد سدپارہ نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ مرحوم کے فرزند ہیں ۔کوہ پیماساجدسدپارہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اس سے قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نائلہ کیانی کے اکاؤنٹ سے جاری ایک پوسٹ میں اس خبر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ نائلہ کیانی 2023 میں ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی کوہ پیما بن گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
پوسٹ کے مطابق نائلہ کیانی نے 14 مئی کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر شرپا پاسنگ ٹمبا کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر قدم رکھ کر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ ثمینہ بیگ کے بعد نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ نائلہ کیانی اس سیزن میں مانؤٹ ایورسٹ سَر کرنے والے پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بھی بن گئیں۔ جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل نائلہ کیانی نے 8091 میٹر اونچی اور دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پرنا کو سر کرکے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ نائلہ کیانی نے ایڈونچر اسپورٹس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپرنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔