علی وزیر کے خلاف کیس کی سماعت،عدالت نے کیا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی کراچی میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب کرلیا ،عدالت نے تفتیشی افسر کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے علی وزیر سمیت دیگر ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

علی وزیر کو پاکستان اور فوج مخالف تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 6 دسمبر کو ہونے والے پی ٹی ایم کے جلسے میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی۔

زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

پی ٹی ایم کے پروگرام کے خلاف کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر ، پی ٹی ایم کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد علی وزیر کی گرفتاری کی کوشش کی مگر خیبرپختونخواہ میں موجودگی کی وجہ یہ ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے گرفتاری اور حوالگی میں مدد طلب کی

کے پی پولیس نے علی وزیر کو گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا تھا جس کو آج عدالت نے جیل بھجوا دیا ہے

پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

Shares: