علی ظفر کا میڈیکل سٹاف پاک فوج رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین

0
50

معروف گلوکار علی ظفر نے نامور لیجنڈ گلوکار مہدی حسن کا گایا گیا نغمہ گا کر فرنٹ لائن پر کورونا وائرس کی جنگ کی جنگ لڑنے والے بہادر ڈاکٹروں، نرسوں،طبی عملے، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا

باغی ٹی وی : گذ شتہ روز پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے وماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے پاکستان کے ڈاکٹرز، نرسوں، طبی عملہ، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے لیے مہدی حسن کا مشہور نغمہ یہ وطن تمہارا ہے پڑھا


علی ظفر نے اپنی ویڈیو میں مہدی حسن کا نغمہ یوں پڑھا:

یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے

یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے

اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے

اس زمیں کا ہر ذرہ آفتاب تم سے ہے

یہ فضا تمہاری ہے بحر و بر تمہارے ہیں

کہکشاں کے یہ اجالے راہ گُزر تمہارے ہیں

یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے

اس زمین کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا

ارض پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا

نظم و ضبط کو اپنا امیر کارواں جانو

وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو

علی ظفر نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیشپن میں لکھا کہ میں ہمارے اُن بہادر ڈاکٹروں، نرسوں، طبی عملے، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو کورونا وائرس کی جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑے ہو کر اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہماری جان بچا رہے ہیں

واضح رہے اس سے پہلے بھی گلوکار نے گانا کو کورونا گا کر قوم کو کورونا کے بارے میں حفاظتی اقدامات پر آگاہی دی تھی

Leave a reply