عورت ہونے کے باوجود میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کی حمایت کیوں کی تھی؟ ریشم نے وضاحت دے دی

0
77

حال ہی میں پاکستان کے 74ویں آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے لیے نامزد کی جانے والی اداکارہ ریشم نے وضاحت دی کہ انہوں نے عورت ہونے کے باوجود میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کی حمایت کیوں کی تھی؟

باغی ٹی وی :حال ہی میں دیئے گئے انٹر ویو میں اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے باوجود کیوں علی ظفر کی حمایت کی تھی اور انہوں نے ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمٰن قمر کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟

اداکارہ ریشم نے انٹرویو میں بتایا کہ علی ظفر کی حمایت اس لئے کی تھی کیونکہ وہ گزشتہ 2 دہائیوں سے علی ظفر کو جانتی ہیں اور انہوں نے آج تک انہیں کسی بھی خاتون کے حوالے سے کوئی بھی غیر اخلاقی بات کرتے ہوئے یا کسی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

اداکارہ ریشم نے بتایا کہ وہ علی ظفر کی اہلیہ کو بھی ٹھیک طرح سے جانتی ہیں جبکہ ان کے گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B6X1sQRACXf/?igshid=usaeu6n8miuo
ریشم نے بتایا کہ انہوں نے میشا شفیع کی شادی میں شرکت کی تھی اور وہ ان کی بھی بہت عزت کرتی ہیں مگر چوںکہ انہوں نے آج تک علی ظفر کو کسی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے نہیں دیکھا تھا اس لیے انہوں نے علی ظفر کی حمایت کی۔

ریشم نے مزید بتایا کہ علی ظفر کی حمایت کرنے پر خود گلوکار بھی حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ بہت سارے لوگ خوف کی وجہ سے ان کی حمایت نہیں کر رہے۔
https://www.instagram.com/p/B6dLsQDgNL0/?igshid=1rnp6mz7yw3t4
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کا بھی خوف نہیں وہ صرف خدا سے ڈرتی ہیں۔

ریشم نے انٹر ویو میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کیوں ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر پر تنقید کی تھی-

اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ وہ خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام بھی کر چکی ہیں اور وہ ان کے کام کی قدر بھی کرتی ہیں مگر وہ ایسے شخص ہیں جو خواتین کی عزت نہیں کرتے اس لیے انہوں نے ان پر تنقید کی تھی۔

ریشم کے مطابق خلیل الرحمٰن جن خواتین پر تنقید کرتے ہیں ان کے ساتھ وہ کام بھی کرتے ہیں اور ان کی محنت سے وہ پیسے بھی کماتے ہیں۔

انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں خلیل الرحمٰن قمر پر اس وقت تعجب ہوا جب انہوں نے ایک تقریب میں دعویٰ کیا کہ ریشم اور ان کی بہن ان سے معافی مانگنے آئی تھیں۔

اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وہ کیوں خلیل الرحمٰن قمر سے معافی مانگیں گے؟
https://www.instagram.com/p/B1bOQ3tgXrm/?igshid=12rxsr65zgy2l
اداکارہ نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد میرے پیدا ہونے سے پہلے ہی فوت ہوگئے تھے اور اس کے بعد ، جب میں سات سال کی تھی تو میری والدہ فوت ہوگئیں۔ میری بڑی بہن نے مجھے بہت مشکل سے پالا ہے۔ اس نے مجھے زندگی کی حقیقت سے واقف کرایا ہے۔

ریشم نے لولی وڈ میں اقربا پروری پر بھی بات کی اور بتایا کہ میں نے سنیما میں بہت اچھا کام کیا لیکن پھر ، مجھے لگا کہ میں وہاں برباد ہو رہی ہوں۔ لالی وڈ میں پسندیدگی کا رجحان بہت بڑھ گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب ان کا کیریئر عروج پر تھا تو ایک فلم ساز نے جس اداکارہ سے شادی کی، وہ صرف انہیں ہر فلم دینے لگے تھے۔

ریشم نے بتایا کہ فلم ساز کی جانب سے بیوی کو ہی فلموں کے کردار دیئے جانے کے بعد انہوں نے فلموں سے کنارہ کشی کرکے ٹی وی کا رخ اختیار کیا۔

کافی عرصے سے اسکرین پر نظر نہ آنے کے حوالے سے ریشم نے بتایا کہ انہیں اب بھی کام کی آفرز ہوتی ہیں تاہم وہ صرف اسی منصوبے میں کام کرتی ہیں، جو انہیں پسند آتا ہے۔

صدر پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دئیے جانے پر انہوں نے بتایا کہ ڈھائی ماہ قبل پی ٹی وی سے انہیں فون آیا تھا اور ان سے شناختی کارڈ کی کاپی مانگی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام پرائڈ آف پرفارمنس کے لیے بھجوایا جا رہا ہے۔

ریشم نے بتایا کہ انہیں 13 اگست کو علی ظفر نے فون کرکے بتایا تھا کہ انہیں بھی پرائڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

انہوں نے حکومتی ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہیں بشریٰ انصاری جیسی سینئر اداکاراؤں کے ساتھ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔
https://www.instagram.com/p/B00j3c0Am3W/?igshid=suitpxuql874

آج کے ڈرامے افئیرز، طلاق اور شادی جیسے موضوعات سے باہر ہی نہیں نکل رہے، بشرٰی…

حکومت کی جانب سے تاخیر سے اعلیٰ سول ایوارڈ دئیے جانے پر سینئیر اداکار طلعت حسین کا ردعمل

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل

وزیر اعظم عمران خان پانچ سو مسلم شخصیات میں مین آف دا ائیر منتخب

اعلیٰ سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر سکینہ سموں کا خوشی کا اظہار

حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے…

پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے…

میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول…

Leave a reply