استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا
کراچی کی سٹی کورٹ میں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو فرار کرانے کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا،عدالت نے علی زیدی کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دیا اور تفتیشی افسر سے ملزم علی زیدی کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،
واضح رہے کہ حسان نیازی نو مئی کے بعد فرار ہو گئے تھے تا ہم انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا، حسان نیازی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے، حسان نیازی کے والد نے اس مقدمے کے خلاف درخواست بھی دائر کر رکھی ہے،
عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
علی زیدی گرفتار بھی ہوئے تھے تا ہم رہائی کے بعد انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی، علی زیدی کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے بعد بھی انہیں شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے،صدر استحکام پاکستان پارٹی سندھ محمود مولوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ علی زیدی ہماری جماعت کا حصہ نہیں ہیں وہ سیاست ہی نہیں کرنا چاہتے اور فواد چوہدری بظاہر استحکام پارٹی کا حصہ ہیں میں ان کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔








