علی زیدی کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیراورصدر پی ٹی آئی کراچی علی زیدی کی درخواست منظورکرلی جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔عدالت نے علی زیدی کی ضمانت کی درخواست منظورکرلی۔پی ٹی آئی رہنما کی دس ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔
گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے ملزم علی زیدی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ رہنما تحریکِ انصاف علی زیدی کو فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں کراچی کی ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا۔
دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزم کی 3 دن کی کسٹڈی تھی، آپ نے ان سے کیا تفتیش کی؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ میں نے ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کی کوشش کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پیشرفت رپورٹ کہاں ہے؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ وہ دستاویز فائل میں لگانا بھول گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
عدالت نے علی زیدی سے سوال کیا کہ کیا آپ پر پولیس نے تشدد کیا ہے؟علی زیدی نے جواب دیا کہ میرے ساتھ پولیس نے کوئی ناروا سلوک نہیں کیا۔ علی زیدی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو صورتِ حال تفتیشی افسر بتا رہے ہیں اس سے لگ رہا ہے کہ ملزم کی کسٹڈی ہی غیر قانونی ہے۔ عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کر دی۔ملیرکی عدالت نے علی زیدی کو 30 اپریل تک عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔