کامیڈین علی گل پیر نے سرپرائز ڈے پر ترانہ ’فنٹاسٹک ٹی ڈے‘ جاری کر دیا

0
44

آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بھارت کے دو طیاروں کو گرائے جانے کے دو سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس دن کو پاکستانیوں کی جانب سے ’سرپرائز ڈے انڈیا‘ کا نام دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : اس حوالے سے پاکستان کے معروف کامیڈین علی گل پیر نے سرپرائز ڈے یعنی 27 فروری کے 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر ترانہ ’فنٹاسٹک ٹی ڈے‘ جاری کیا ہے جس کا مرکزی عنوان ’چار درخت‘ ہے۔

علی گل پیر کے ساتھ اس زبردست ترانے میں گلوکارہ نمرہ رفیق نے اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا ہے’فنٹاسٹک ٹی ڈے‘ ترانے میں علی گل پیر نے اپنی لاجواب ریپنگ کے ذریعے دو سال قبل ہونے والے ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی شاندار منظر کشی کی ہے۔

’چار درخت‘ ریپ ترانے کی ویڈیو میں علی گُل پیر کو کیتلی سے چائے نکالتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ علی گل پیر نے اپنے اس ترانے میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت، امریکی گلوکارہ ریحانہ اور عدنان سمیع کا بھی تذکرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا تاہم بھارت صرف ایک جہاز گرنے کی تصدیق کرتا ہے اور ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا۔

تاہم یکم مارچ کو گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو تمام کاغذی کارروائی کے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ابھی نندن کی رہائی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اعلان کیا تھا۔

Leave a reply