صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے 148 ملکی غیر ملکی مختلف شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے –

باغی ٹی وی : یوم آزادی 2020 کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے-

یہ ایوراڈز آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر نوازے جائیں گے-

صدر مملکت نے غیلر ملکی شخصیات کے علاوہ میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے جن میں گلوکار علی ظفر بھی شامل ہیں –

پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے فنکار نےپاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اللہ تعالیٰ اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

گلوکار علی ظفر نے قائد اعظم کے مزار کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ’پرائیڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے –
https://www.instagram.com/p/CD3WLjvFn3o/?igshid=ckl5ajjxxzs4
انہوں نے مداحوں سے ملنے والے پیار اور کامیابیوں پراللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے شائقین اور مددگاروں کی جانب سے ملنے والے اس پیار کے ہمیشہ مقروض رہیں گے وہ اللہ تعالیٰ کے عاجزی اور انکساری کے ساتھ شکر گزار ہیں۔

علی ظفر نے اپنی ایک اور پوسٹ میں مداحوں سے اپنے فلاحی ادارے کے لئے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ وعدہ کے مطابق
خدا کے فضل سے ہم نے یوم آزادی کی تعطیلات کے دوران فاریکس بروکر اوکٹافکس_وفیشل / https://www.octafx.com/ کے تعاون سے 1000 رشین اور مالی امداد تقسیم کرنے کے بعد 10،000 خاندانوں کی مدد کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
https://www.instagram.com/tv/CD3nMQrlSOW/?igshid=1ms0qeefqnjv1
گلوکار نے لکھا کہ ہم نے خاص طور پر اپنی ٹرانسجینڈر برادری پر توجہ مرکوز کی ، مستحق موسیقاروں اور اقلیتوں پر توجہ دی کیونکہ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہمیں انھیں اس معاشرے کا جتنا حصہ محسوس کرنے کی ضرورت ہے اس کی ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

علی ظفر نے لکھا کہ میں اپنے ملک اور اس کے عوام کی خدمت کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گا لیکن میں آپ کی مدد کے بغیر یہ کام نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مداحوں سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بھی علی ظفر فاؤںدیشن کو عطیہ کرکے ہماری مدد کر سکتے ہیں-

میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے عائزہ خان

Shares: