علیزے شاہ کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ اور گلوکارہ علیزے شاہ نے اُن کے حالیہ گانے کی وجہ سے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے-

باغی ٹی وی : عید کے تیسرے دن علیزے شاہ کا پہلا گانا ’بدنامیاں‘ ریلیز کیا گیا جس میں اُنہوں نے معروف گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا۔

علیزے شاہ نے اپنے پہلے گانے میں بولڈ لباس زیب تن کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا صارفین نے ناصرف علیزے شاہ پر تنقید کی بلکہ اُن پر کچھ طنز و مزاح والی میمز بھی بنا ڈالیں۔

جبکہ گزشتہ روزپاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں بھی علیزے شاہ اس حوالے سے پہلے نمبر پر رہیں۔

تاہم اب علیزے شاہ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ناقدین کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

علیزے شاہ نے کہا کہ میں نے وہ میمز اور تنقید بھری پوسٹس دیکھی ہیں جو میرے ناقدین کی جانب سے میرے لیے تیار کی گئی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’اس وقت دُنیا بھر کی طرح پاکستان کے لیے بھی سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے لیکن افسوس ہمارے لوگ فلسطینی آواز کے لیے اپنی آواز بُلند کرنے کے بجائے مجھ پر تنقید کررہے ہیں۔

علیزے شاہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آخر ہمارے لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔

علیزے شاہ ٹاب ٹریند پر ، ہم طالب شہرت ہیں ہمیں‌ ننگ سے کیا عار

علیزے شاہ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

Comments are closed.