الخد مت فاونڈیشن سندھ کی جانب سے میگا راشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا

0
33

الخد مت فاونڈیشن سندھ کی جانب سے میگا راشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیاہے،افتتاحی تقریب میں کاشف سید شیخ جنرل سیکریٹری جمعات اسلامی سندھ اور محمد یونس وائس پریزیڈینٹ الخدمت فاونڈیشن سندھ نے شرکت کی ۔
میگا راشن سینٹر کے افتتاح کے اس موقع پر محمد یونس وائس پریزیڈینٹ الخدمت فاونڈیشن سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 5000 سے زائد راشن بیگ سندھ بھر میں تقسیم کیئے جائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے لے کر اب تک سب سے زیادہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے متاثر ہوئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن سمیت دیگر رفاہی ادارے مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے لئے امید کی کرن ہیں ۔

Leave a reply