اسلام آباد:تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی شروع:اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیک ٹویٹر اکاؤنٹ سے چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔
این سی او سی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں، میٹنگزکے نام سے بنائے گئے فیک اکاؤنٹ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی شروع کردی۔
A fake news regarding closure of primary schools is circulating via fake twitter account. Action against this account has been initiated through FIA cyber crime wing. pic.twitter.com/qp7tL2PZe8
— NFRCC (@NFRCCofficial) January 18, 2022
یاد رہے کہ آج شام سے پہلے فیک اکاونٹ سے جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلا کرپورے ملک میں بے چینی پھیلائی گئی جس پر سخت ایکشن لیا گیا ہے
یادر ہے گزشتہ روز این سی او سی نے کورونا کے مثبت 10 فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں پابندی لگانے کا فیصلہ
کرلیا۔
ملک بھر میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت نے شرکت کی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے بھی وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام صوبوں سے وزراء صحت وتعلیم اور دیگرمتعلقہ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافے کی صورتحال زیرغور آئی،تاہم تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اجلاس میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔
اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ 10 فیصد سے زائد کورونا مثبت شرح والے علاقوں میں پابندی لگائی جائینگی۔
زیادہ کیسز والے علاقوں کے لیے نئی ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان ایس او پیز کو صوبوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق این سی او سی کا دوبارہ اجلاس کل پھر متوقع ہے۔