سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اللہ نے مجھے سرخرو کر دیا،
عدالتی فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف نے عدالت میں میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا، اللہ نے آج سرخرو کیا، مالک کا شکر ہے،دوسرے العزیزیہ کیس کے حوالہ سے سوال پر نواز شریف نے جواب دیا کہ جو بھی اللہ کو منظور ہو گا،وہ بھی اللہ پر چھوڑا ہوا ہے.نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بن گئے ہیں، کیا کہیں گے، نواز شریف نے جواب دیاکہ بس یہی قدرت کا نظام ہے،
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بری کر دیا۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا،نواز شریف کی سزا ایون فیلڈ ریفرنس میں کالعدم قرار دی گئی ،عدالت نے کہا کہ نیب نے اثاثے کی قیمتوں اور آمدن کا تعین نہیں کیا تھا ،نیب نے عدالت میں جائیداد کی خریدنے بارے ثبوت پیش نہیں کیا،
اس کیس میں عدالت دو سال پہلے مریم نواز کو بری کرچکی ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف کو جولائی 2018 میں ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال اور دسمبر 2018 میں العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،نواز شریف نے عدالت میں سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کی تھی.
آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف
قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید
پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج
نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات







