پشاورہائی کورٹ میں نگران حکومت کو کام سے روکنے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی
کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کی ،وکیل درخواست گزار شاہ فیصل الیاس نے کہاکہ گورنرکو آئین کے تحت نگران کابینہ تشکیل دینے پہلے الیکشن کی تاریخ دینی ہوتی ہے۔آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے نگران حکومت کے تمام فیصلے غیر آئینی ہے نگران حکومت کا کام الیکشن کروانے کی حد تک تھا جس میں وہ ناکام رہی ہے نگران حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ نگران حکومت نے جتنے بھی اقدامات اٹھائے ہیں انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت کے سامنے جو سوالات آرہے ہیں انکے حل سے مستقبل میں ایسے مسائل نہیں ہونے ہمیں اپنے معاملات آئین کے مطابق کرنے ہونگے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ سیاست دانوں کو عقل دے ہم گھنٹوں ووٹ کے لئے لائنوں میں کھڑے ہوتے ہیں اور یہ آپس میں لڑتے رہتے عوام کا کوئی خیال ہی نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو سیاسی باتوں میں نہ الجھایا جائے ییاں آئین و قانون کی بات کی جائے ،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ دونوں ایک دوسرے کے مخالفت میں بیانات دے رہے ہیں دونوں مل کر بیٹھیں اور ملک کے لئے فیصلہ کریں۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس سماعت ملتوی کردی۔
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں
،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،
تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج
تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج