کرونا سے گھبرانا نہیں ، مشکل وقت ہے ،اللہ سے رجوع کریں، حکومت زائرین کی صحت کا خیال رکھے ،علامہ سید افتخار حسین نقوی

0
78

اسلام آباد:مشکل وقت ہے ،اللہ سے رجوع کریں، حکومت بھی زائرین کی صحت کا خیال رکھے ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبرعلامہ سید افتخارحسین نقوی نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اورصدمات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے خوبصورت گفتگو کی

باغی ٹی وی کےمطابق علامہ سید افتخارحسین نقوی نے اپنے ویڈیوپیغام میں قوم کو پیغام دیا کہ کرونا کی وجہ سے اس وقت پوری قوم مشکل میں ہے اوریہ ایک بہت بڑی آزمائش ہے ،اس سے بچاو کے لیے اپنے رب کے حضورگڑگڑا کر معافی کی درخواستیں کرنی چاہیں

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کرونا وائرس کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہاکہ جوفیصلے حکومت پاکستان اورسلامتی سے متعلق اداروں نے کیئے ہیں‌ان پرعمل کرنا واجب ہے، ایسے انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی ہدایات پربھی عمل کرنا واجب ہے

علامہ افتخار حسین نقوی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کرونا متاثرمریضوں کے علاج معالجے کے لیے حکومت تمام تراقدامات بروئے کارلائے ، دوسری طرف انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ زائرین ایران کا بھی اچھی طرح خیال کریں

علامہ افتخار حسین نقوی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ حکومت کے احکامات پرعمل کریں تاکہ اس آزمائش سے کامیانی سے کامیاب ہوسکیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہرشہری کو حکومتی ہدایات کے مطابق عمل کرنا چاہیے ، علامہ افتخار حسین نقوی نے ایر انی کے مذہبی رہنماوں کی طرف سے بھی پاکستانیوں کےلیے پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپورتعاون کیا جائے اصل میں یہ تعاون اپنے ساتھ ہی ہے

انہوں‌نے کہا کہ اس دوران اپنے آپ کو حفاظتی اقدامات کے تحت رہنے کی تلقین بھی کی اورکہا کہ تمام ترحفاظتی اقدامات کیئے جانے چاہیں، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے ،انہوں نے مزید کہاکہ کرونا سے بچاو کی حفاظتی تدابیراختیارکرنی چاہیں ،صفائی کا خاص ٰخیال رکھنا چاہیے ، ہاتھوں کو بار بار دھونا چاہیے

یاد رہےکہ علامہ افتخارحسین نقوی ڈی سی میانوالی عمرشیرچھٹہ سے اہم ملاقات کرکے کرونا وائرس سے نبٹنے کےلیے اپنے ادارے کی طرف سے پیشکش کردی ، اس موقع پرممبراسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ المہدی ٹرسٹ پہلے بھی اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لیے کام کرتا ہے اوراب بھی کرے گا

Leave a reply