القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی نئی ویڈیوجاری،اللہ اکبرکا نعرہ لگانے والی بھارتی لڑکی مسکان کی تعریف

0
29

لندن: القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی کی 2020 کے بعد پہلی ویڈیو سامنے آگئی-

باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق القاعدہ نے ایمن الظواہری کے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لئے ویڈیو جاری کی جس میں ایمن الظواہری بھارتی ہندوانتہا پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی لڑکی مسکان خان کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

القاعدہ کی جانب سے 5 اپریل کو ویڈیو ’الشباب ‘ تنظیم کے پلیٹ فارم سے جاری کی گئی جس کوانگریزی میں ’ بھارت کی عظیم خاتون‘ کا نام دیا گیا ہے ویڈیو میں ایمن الظواہری نے اس واقعہ اورمسکان خان کے بارے میں بات کی ہے ویڈیو میں انہوں نے حجاب پرپابندی عائد کرنے والے ملکوں کو بھیتنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کئی سال تک اسامہ بن لادن کے نائب کے طور پر کام کرتے رہے ہیں ان کے بارے میں 2020 میں یہ اطلاعات منظرعام پرآئی تھیں کہ یا توہ بیمار ہیں یا پھران کا انتقال ہوگیا ہے یہ نئی ویڈیو القاعدہ کی جانب سے پانچ اپریل کو جاری کی گئی ہے جس میں ایمن الظواہری کو ایک ایسے واقعے کے بارے میں بات کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے جو آٹھ فروری کو پیش آیا۔

مریم دفتر خارجہ پرالزام تراشی مت کریں،وہاں پروفیشنل پاکستانی کام کررہےہیں: شاہ…

ایمن الظواہری نئی ویڈیو بظاہرصحت مند دکھائی دے رہے ہیں اور اس ویڈیو کو ایسی جگہ پر فلم بند کیا گیا ہے جو ماضی میں ان کی ویڈیوز کے پس منظر سے مختلف ہے اور یہ ایک اور نشانی ہے کہ اس ویڈیو کو حال ہی میں ریکارڈ کیا گیا اور یہ کوئی پرانی ویڈیو نہیں۔

اس سے پہلے اکتوبر 2020 میں جب ایمن الظواہری کی موت اور بیماری کی خبریں اور افواہیں منظر عام پر آنا شروع ہوئی تھیں تو القاعدہ کی جانب سے متعدد ویڈیوز منظر عام پر آئیں۔

وزیراعظم عمران خان کو ازبک صدرکا ٹیلی فون:خدمات کوخراج تحسین:نیک تمناوں کااظہار

لیکن ان تمام ویڈیوز میں ایمن الظواہری تاریخی واقعات اور نظریاتی عنوانات پر بات کرتے نظر آئے جس سے یہ ثابت کرنا مشکل تھا کہ یہ ویڈیوز واقعی نئی ہیں۔ یہ تاثر مضبوط ہوتا گیا کہ ایمن الظواہری کی موت یا بیماری سے متعلق افواہیں درست ہیں۔

القاعدہ رہنما کی تازہ ترین ویڈیو تقریبا پونے نو منٹ طویل ہے جس کو تنظیم کے الشباب میڈیا سیل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور ٹیلی گرام اور راکٹ چیٹ اکاوئنٹ کے ذریعے نشر کیا گیا ہے۔

راجستھان:بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کےگھرجلانے کا سلسلہ جاری

Leave a reply