بینگن ایک ایسی سبزی ہے جس میں کیلوری کی تعداد بہت کم ہوتی ہے اور اِس سبزی میں قُدرتی طور پر فائبر، وٹامنز اور معدنیات کی تعداد کثرت سے پائی جاتی ہے بینگن دیگر غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات سے بھی مالامال ہوتا ہے عام طو ر پر بینگن کی دو اقسام ہوتی ہیں جن میں ایک قسم کے بینگن لمبے اور پتلےہوتے ہیں جبکہ دوسری قسم کے چھوٹے اور گول ہوتے ہیں بینگن ایک ایسی سبزی ہے جس میں بہت سی بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات موجود ہیں یہ کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے
بینگن میں وافر مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو ہمارے کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ بینگن میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور کلورجینک ایسڈ ہمارے کولیسٹرل کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور اِس کے علاوہ جگر کے مرض کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے اگر آپ کو کولیسٹرول کی بیماری ہے تو اِس کے لیے ضروری ہے آپ اپنی غذا میں بینگن کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں
بینگن امراضِ قلب سے بچنے کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے بینگن میں پائے جانے والے فائبر، وٹامن سی، وٹامن بی، پوٹاشیم اور دیگر اینٹی آکسیڈینٹ دل کی بیماریوں کے خطرے سے بچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ایک تحقیق کے مطابق بینگن دل کے فعال کو بہتر بناتا ہے اور اِس کے علاوہ کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کو بھی کم کرتا ہے لہٰذا آپ دِل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے آپ اپنی غذا میں بینگن کو لازمی شامل کرلیں
بینگن میں فائبر اور پولیفینول کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور یہ دونوں بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، بینگن کو شوگر کے مریضوں کے لیے ایک صحت مند غذا سمجھا جاتا ہے لہٰذا گر آپ شوگر کے مریض ہیں تو آپ اپنی غذا میں بینگن کا استعمال ضرور کریں لیکن ایک بار اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرلیں
بینگن میں کینسر سے بچاؤ کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں، بینگن ہمارے جسم کو کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچاتا ہے اور اگر کسی کو کینسر کا مرض ایک بار لاحق ہوگیا ہے تو یہ سبزی اُس مرض کی دوبارہ نشونما بھی روکتی ہے۔
بینگن ایک صحت بخش سبزی ہے ہمیں اپنی غذا میں اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس کے فوائد سے مستفید ہوا جاسکے