شلغم کے حیرت انگیز طبی فوائد
شلغم
اردو ہندی نام شلجم اور شلغم فارسی شلجم اور انگریزی نام ٹرنِپ یہ ایک مشہور سبزی ہے باہر کے چھلکے کی رنگت کے حساب سے یہ لال اور سفید دواقسام کا ذائقہ میٹھا اور کسی قدر تیزی لیے ہوتا ہے تخم۔شلجم سرسوں کے برابر لال رنگ کے کسی قدر میلےسے ہوتے ہیں پاکستان میں اس کی کاشت موسم سرما میں کی جاتی ہے اس کامزاج دوسرے درجہ میں گرم اور پہلےدرجہ میں تر ہے جبکہ تخم شلجم تیسرے درجہ میں گرم اور پہلے میں تر ہے اس کی مقدار خوراک سبزی بقدر ہضم اور تخم شلجم ایک سے دو گرام تک ہے گاجر اور چقندر اس کا بدل ہیں یہ بینائی کو تیز پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے اور جسم کو طاقت دیتا ہے قبض کھانسی پتھری اور جوڑوں کے درد میں ایک مفید غذاہے سردیوں میں ہاتھ پاوں پھٹنے میں شلجم کے جوشاندے سے ہاتھ پاوں دھونے سے فائدہ ہوتا ہے شلجم کا اچار زود ہضم ہے اور اسے غذا ہضم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس اچار میں کالی مرچ وغیرہ کا اضافہ کرنے سے یہ مزیدبہتراور مفید ہو جاتا ہے چہرے کی رنگت نکھارنے کے لیے اور دیگر جلدی امراض میں شلجم کے تخم باریک پیس کر تنہا یا دیگر دواوں کے ساتھ اُبٹن بنا کر استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے یہ اُبٹن رنگت نکھارنے کے ساتھ ساتھ چہرے کے داغ دھبوں اور چھائیوں کو دور کرتا ہے
لال شلغم یا چقندر اپنے ذائقہ کی وجہ سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے دیگر جڑوں والی سبزیوں کی بجائے یہ زیادہ مفید ہے اس میں کاربوہائیڈریٹس خاص شکر کی حالت میں ہوتی ہے اور پروٹین بھی پایا جاتا ہے اس کی پتیوں میں کیلشئم ہوتا ہے اور پالک کے مقابلے میں ان پتیوں میں فولاد زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اسے کئی طریقوں سے پکا کراستعمال کیا جاتا ہے تمام ہری پتیوں کی مانند اس کی پتیوں کو تھوڑی دیر پانی میں پکا لینا چاہیے اس سے گردہ ومثانہ کی صفائی ہوتی ہے کھاری پن پوٹاشئیم سوڈیم کیلشئم میگنیشئم آئرن خاص مقدار میں ہونے کی وجہ سے ترشی کامقابلہ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں چہرے کی بے رونقی جگر اور رحم کی خرابی نقرس اور دانتوں کی کمزوری میں بھی مفید ہے اس میں فاسفورس سلفر آئیوڈین آئرن تانبا وٹامن بی ون بی ٹونیاسین بی سکس سی اور پی پائے جاتے ہیں اس کے رس میں آسانی سے ہضم ہونے میں مل جاتا ہے فولاد میں اچھی مقدار ہونے کی وجہ سے خون کی رگوں کو چست بناتا ہے اس کے علاوہ یہ جسم میں آکسیجن کی کمی کو بھی دور کرتا ہے گاجر کھیرا ککڑی شلغم کا رس گردوں اور جگر کی خرابیوں کے علاج میں بہت ہی زود اثر ہے شلغم کا جوشاندہ پرانے قبض اور بواسیر کی کامیاب دوا ہے اس لیے قبض اور بواسیر کے شکایت والے مریض اسے پابندی سے استعمال کریں اس جوشاندے کے استعمال سے خارش اور سر کی خُشکی بھی دور ہوتی ہے اس جوشاندے کو خارش والی جگہ پرلگانا بے حد مفید ہے